20 نومبر 2017 - 18:28
ایران، الجزائر کا تیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

الجزائر میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری اور الجزائر کے وزیر توانائی مصطفی گویتینی نے ایک ملاقات کے دوران تیل کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزائر میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری اور الجزائر کے وزیر توانائی مصطفی گویتینی نے ایک ملاقات کے دوران تیل کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

ايراني سفير نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران الجزائر كے ساتھ تيل كے شعبے ميں تعاون بڑھانے اور مشتركہ منصبوں كے حوالے سے آمادہ ہے.

انہوں نے كہا كہ ايران الجزائر كے ساتھ تيل صنعت ميں اپنے كامياب تجربات كو اشتراك كرنے كے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے الجزائر كے وزير توانائي كو دورہ ايران كي دعوت دي.

اس موقع پر مصطفي گويتيني نے كہا كہ ان كا ملك تيل پر انحصار كو كم كرنے كے حوالے سے نئے منصوبوں پر كام كرنے كے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے كہا كہ ہم ايراني انجينئرز كي قابليت اور ان كي تكنيكي صلاحيتوں سے استفادہ حاصل كرنے كے خواہاں ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲